ایل ڈی اے ورکرزیونین کے زیراہتمام جوہرٹائون میں محفل میلاد ِ مصطفیؐ کا انعقاد

بدھ 1 اکتوبر 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ورکرزیونین کے زیراہتمام ہیڈآفس جوہرٹائون میں عظیم الشان محفل میلادِمصطفیؐ کاانعقادکیاگیا۔محفل میلاد میں وزیرہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ایم پی اے سید توصیف شاہ،ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر،صدر لاہور پریس کلب ارشدانصاری،اے ڈی جی ہیڈکوارٹرز رابعہ ریاست ودیگرایل ڈی اے افسران بھی شریک تھے۔

تقریب کی صدارت ایل ڈی اے ورکرزیونین کے صدرکاشف گجر،جنرل سیکرٹری شاہدباقراورعابدخیالی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیرہاوسنگ اوروائس چیئرمین ایل ڈی اے نے قرعہ اندازی کی۔قرعہ اندازی کے ذریعے 6خوش قسمت ملازمین کو عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے۔قرعہ اندازی میں سکیل ایک سے سکیل 16تک کے ریگولر ملازمین اورڈیلی ویجزملازمین کوشامل کیاگیا۔محفل میلاد میں نعت خوان نے حضوراکرمؐ کی شان میں گل ہائے عقیدت پیش کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہاکہ ایل ڈی ملازمین اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت 15لاکھ تک بلاسود قرض حاصل کرسکیں گے۔ایل ڈی اے ملازمین کے جائز مطالبات اور ویلفیئر کے اقدامات یقینی بنائیں گے۔تقریب میں ایل ڈی اے ملازمین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :