مصنوعی ذہانت کیلئے جامع عالمی فریم ورک کی تشکیل ناگزیر ہوگئی، انوشہ رحمان

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:00

مصنوعی ذہانت کیلئے جامع عالمی فریم ورک کی تشکیل ناگزیر ہوگئی، انوشہ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)پاکستانی سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے لیے جامع عالمی فریم ورک کی تشکیل ناگزیر ہوگئی ہے۔نیو یارک میں اقوام متحدہ کے تحت مصنوعی ذہانت سے متعلقہ عالمی مکالمے سے خطاب میں انوشہ رحمان نے بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی مکالمہ ترقی پذیر ممالک کیلیے علم اور استعداد میں خلاء پٴْر کرنے کا ذریعہ بنے، مصنوعی ذہانت کیلیے جامع عالمی فریم ورک تشکیل دینا ناگزیر ہے۔انوشہ رحمان نے کہا کہ اے آئی نظاموں کو انسانی حقوق اور ایس ڈی جیز کے مطابق بنانا ہوگا، ترقی پذیر ممالک کی مساوی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔انہوںنے کہاکہ ڈیپ فیک اور غلط معلومات کے سدباب کے لیے موثر اقدامات ضروری ہیں، پاکستان نے نیشنل اے ائی پالیسی 2025 منظور کر لی۔پاکستانی سینیٹر نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ کے آرٹیفیشنل انٹیلی جنس فنڈز قائم کیا جائے، مصنوعی ذہانت عالمی عوامی فلاح اور مشترکہ خوشحالی کا محرک بنے۔