جموں،بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن شروع

بدھ 1 اکتوبر 2025 22:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے گائوں جھٹھانا کے قریب شروع کیاہے۔ بھارتی حکام کا دعوی ہے کہ یہ آپریشن علاقے میں مشکوک نقل وحرکت کی اطلاعات پر شروع کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔