چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا بڑا اپ سیٹ، امریکی ایما ناواروعالمی نمبر ون آئیگا سویٹیک کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 2 اکتوبر 2025 12:21

چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا  بڑا اپ سیٹ، امریکی ایما ناواروعالمی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) امریکا کی ٹینس سٹار ایماناوارو چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی عالمی نمبر ون ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ ایماناوارو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک کو 1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل ٹینس سینٹرمیں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں 24 سالہ امریکی ٹینس سٹار ایماناوارو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف پولینڈ کی عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک کو4-6، 6-4 اور 0-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،جہاں فاتح ایماناوارو کا مقابلہ ہم وطن حریف کھلاڑی جسیکا پیگولا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :