Live Updates

کرکٹرز کے این او سی کا معاملہ، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ

ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کے ویلیو میں اضافہ کریں گے : سی ای او کرکٹ آسٹریلیا ٹوڈ گرین برگ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 اکتوبر 2025 14:17

کرکٹرز کے این او سی کا معاملہ، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اکتوبر 2025ء ) کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو رواں برس بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ 
ٹوڈ گرین برگ نے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی روکے جانے پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں کے این او سی روکنے کے فیصلے پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے کہ اس کا ہم کوئی حل نکال لیں گے، بی بی ایل کا یہ شاندار سیزن ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

 

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کے ویلیو میں اضافہ کریں گے۔ 
واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی ہولڈ کر لیے ہیں۔

 
اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی این او سی ان ہی کھلاڑیوں کو دے گا جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے۔ 
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان سمیت 7 پاکستانی بی بی ایل کا حصہ ہیں اور لیگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات