Live Updates

اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ ویمن پلیئرز ہاتھ ملائیں گی یا گلے ملیں گی، سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ

کرکٹ کے تمام قوائد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا : دیوجیت سائیکیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 اکتوبر 2025 11:29

اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ ویمن پلیئرز ہاتھ ملائیں گی یا گلے ملیں ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اکتوبر 2025ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایشیاء کپ کے بعد آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کو بھی سیاست میں گھسیٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی سی سی آئی سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملے پر ہماری پالیسی وہی ہے جو پچھلے ہفتے تھی۔

(جاری ہے)

 
دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میچ کھیلیں گے، کرکٹ کے پروٹوکول کے مطابق کھیلیں گے، جو ایم سی سی کے ضوابط میں درج ہے، ان پروٹوکولز کو فالو کریں گے، اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ پلیئرز ہاتھ ملائیں گے یا گلے ملیں گے۔ 
خیال رہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم بھی پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہیں ملائیں گی۔

 
بھارت نے حال ہی میں ہونے والے ایشیاء کپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی تھی، بھارتی کھلاڑیوں نے کسی بھی میچ کے دوران پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملائے اور پھر ایشیاء کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشیئن کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات