سند ھ میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ گورنرسندھ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:41

سند ھ میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چین سے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے چینی قونصل جنرل یانگ یٴْندونگ کے ہمراہ الیکٹرک وہیکلز کمپنی کے انڈسٹریل پارک کے دورہ کے بعد منصوبے پر بریفنگ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں گورنرسندھ کو بتایا گیا کہ کراچی پورٹ قاسم میں قائم انڈسٹریل پارک میں بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔ درجنوں چینی انجینئرز وورکرز انڈسٹریل پارک میں مقیم ہیں جن کی سیکیورٹی کے بھی مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی کا فروغ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اہم ہے۔ چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مارکیٹ ہے۔ الیکٹرک وہیکلز سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔