تاریخ میں پہلی بار اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع

جمعرات 2 اکتوبر 2025 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) تاریخ میں پہلی بار اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کیا گیا، اے آئی سے جڑے جدیدموسمیاتی نظام کی مددسے اینٹی سموگ گن کی افادیت کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

سموگ کے مسئلے پرقابو پانے کیلئے دیگراقدامات کے ساتھ جدیدمشینری فراہم کی گئی، پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی زرات کو صاف کیا جاتا ہے۔

15اینٹی سموگ گنز مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں جن کا اب باضابطہ استعمال شروع کر دیا گیا، 5اینٹی سموگ گنز تیاری کے مرحلے میں ہیں۔ اینٹی سموگ گنز کے ساتھ پانی صاف کرنے کا نظام بھی منسلک ہے، اینٹی سموگ گنز سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، اینٹی سموگ گن 100 میٹر تک پانی کی پھوار فضا میں پھینک سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :