وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی پروفیسر انجینئر ڈاکٹر عامر اعظم خان کا بطور ممبر آف بورڈ آف گورنرز ٹائمز یونیورسٹی ملتان کا دورہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 23:09

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان، پروفیسر انجینئر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے بطور ممبر آف بورڈ آف گورنرز ٹائمز یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا، گزشتہ ماہ گورنر پنجاب کی جانب سے ممبر نامزد ہونے کے بعد یہ ان کا ٹائمز یونیورسٹی ملتان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

ٹائمز یونیورسٹی پہنچنے پرجامعہ کے چیئرمین محمد سرفراز مظفر نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کی قیادت کے ساتھ فیکلٹی ممبرز و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے جامعہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور تعلیمی سرگرمیوں اور لیبارٹریز کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران تعلیمی اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے آئندہ کی حکمت عملی اور منصوبوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر عامر اعظم خان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی نئی حیثیت میں قیمتی شراکت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ان کی رہنمائی سے ٹائمز یونیورسٹی ملتان مزید کامیابیوں کی طرف گامزن ہوگی۔