وائس چانسلر سول افسر شاہی کے غیر قانونی احکامات کو مسترد کردیں،پروفیسرڈاکٹرکلیم اللہ بڑیچ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام منظور شدہ آپ گریڈیشن کی عدم فراہمی، اساتذہ کی خالی آسامیوں کی عدم تشہیر، منظور شدہ الاؤنسز کی غیرقانونی کٹوتیوں کے خلاف، ریٹائرڈ اساتذہ کرام و ملازمین کی پینشنز کی بروقت و مکمل ادائیگی میں مسلسل تاخیر کے خلاف یوم سیاہ چوتھے روز بھی منایا گیا۔

اس موقع پر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، پریس سیکرٹری پروفیسر رحمت اللہ اچکزئی اور ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر گل محمد بلوچ اور دیگر نے سائنس بلاک کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ کرام اور ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سول سیکرٹریٹ کے افسر شاہی اور نام نہاد کنسلٹنٹس کی حکم پر وائس چانسلر نے جامعہ بلوچستان کی خودمختاری پر سمجھوتہ کرکے منظور شدہ الاونسز کی غیرقانونی کٹوتی کی اور مزید منظور شدہ الاونسز کی غیرقانونی کٹوتی کرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں ہیں حالانکہ سول و گورنر سیکرٹریٹ کی افسر شاہی و نام نہاد کنسلٹنٹس خود بیشمار الاؤنسز لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کی سینڈیکیٹ سے منظور شدہ آپ گریڈیشن بھی نہیں دیا جارہا اور اساتذہ کی خالی آسامیوں کو بھی مشتہر نہیں کیا جارہا اور بیحسی کی انتہا یہ کہ سو سے زائد ریٹائرڈ اساتذہ کرام و ملازمین کو اب تک پینشنز کنٹریبیوشن اور بقایاجات بھی نہیں دئیے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ کئی اہم پوزیشنز پر من پسند افراد کو ڈبل چارج دیئے گئے اور ڈینز کی تعیناتیوں میں بھی مروجہ طریقہ کار اپنایا نہیں گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بروز جمعہ کو بھی یوم سیاہ منایا جائے گا اور اگلے ہفتے سے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :