جناح اسلامیہ کالج کا بی بی اے اور بی ایس آئی ٹی میں شاندار رزلٹ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے گزشتہ روز بی بی اے اور بی ایس آئی ٹی کے نتائج کا اعلان کیا۔ جناح اسلامیہ کالج کے طلبہ و طالبات نے ان امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 فیصد کامیابی حاصل کی۔کالج کے چیئرمین محمد یوسف مغل اور پرنسپل محمد یونس مغل نے کامیاب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ ساز کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اساتذہ کی محنت اور طلبہ و طالبات کی لگن کی بدولت ممکن ہوئی۔ ماضی میں بھی جناح اسلامیہ کالج کے طلبہ و طالبات پنجاب یونیورسٹی میں کئی سال ٹاپ پوزیشنز حاصل کرتے رہے ہیں ۔اس سال 2025 میں بی بی اے سمسٹر 4 میں نورنے پہلی عریبہ جاوید نے دوسری اور اقصٰی شہزادی، طوبیٰ نوازنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

بی بی اے سمسٹر 6میں مریم اکرم، علیشبہ جمیل اور شیزہ شہزادی نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔بی بی اے سمسٹر8 میں عشرت فاطمہ، شاہ زیب شوکت اور ماہم عارف نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔اسی طرح بی ایس آئی ٹی سیمسٹر 2میں لائبہ اختر، لائبہ شکیل اور فاطمہ خان نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ بی ایس آئی ٹی سیمسٹر 4 میں ملائکہ مختار، سیدہ نور، فاطمہ اور زینب شہزادی،بسمہ اعجازنے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ان تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات نے اپنی اس کامیابی کو پاک فوج کے نام کیا، جس نے معرکہ بنیان المرصوص میں شاندار فتح حاصل کر کے وطن عزیز کا دفاع کیا۔ کالج انتظامیہ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے لئے سرٹیفیکیٹ، شیلڈز اور دیگر انعامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ نعامات انہیں ایک پروقار تقریب میں دیئے جائیں گے۔