قصور پارک ٹرین کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست 25 ہزار جرمانے کے ساتھ خارج

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصور کے نجی پارک میں ٹرین نہ چلانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست 25 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔جسٹس راحیل کامران نے شہری احمد نعیم کی درخواست پر جمعہ کوسماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور سلمان ایوب عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے خود چھ ماہ میں ٹرین کے ایس او پیز پورے کرنے کی مہلت مانگی۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو پچیس ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔ عدالت نے جرمانے کی رقم ہائیکورٹ بار کی ڈسپنسری میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔