قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات موخر کرنے کی تحریک منظور

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات موخر کرنے کی تحریک منظور کرلی۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایوان میں فلسطین کے معاملہ اور سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیل کی حراست پر بات کرنی ہے اس لیے وقفہ سوالات معطل کرنے کی رائے دیں۔

(جاری ہے)

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ وقفہ سوالات موخر کیا جائے۔ایوان نے اس کی منظوری دے دی۔