کراچی میں موسم کی خرابی کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار

کراچی اور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ ہونے والی 5 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے کی تاخیر

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)کراچی میں موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ ہونے والی 5 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ سکھر سے کراچی پی کے 636 اور کراچی سے تربت کی قومی ایئر لائن کی دو پروازیں پی کے 501 اور 502 بھی منسوخ کر دی گئیں۔اسلام اباد سے کراچی روانہ ہونے والی نجی ملکی ایئرلائن کی پروازوں میں 6 تا 7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ پی آئی اے کی کراچی و اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 301 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے۔کراچی لاہور کے درمیان نجی ایئر لائن کی 4 پروازوں میں ایک سے 4 گھنٹے تاخیر ہے۔