ایران کی اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والے امدادی قافلے کو روکنے کی مذمت

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:45

ان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)ایران نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کیلئے بین الاقوامی انسانی امداد لے جانے والے بحری قافلے کو روکنے اور اس میں شامل افراد کو حراست میں لینے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور دہشت گردی پر مبنی کارروائی ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ اس نے گلوبل سموڈ فلوٹیلا کی کئی کشتیوں کو بحیرہ روم میں روک کر ان کے مسافروں کو ایک اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا ہے۔