افسران پر خفیہ معاہدے اور جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ لازم ہوں گے، پینٹاگون

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون ہزاروں افسران اور ملازمین پر خفیہ معاہدے اور جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ لازم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ معلومات کے اخراج کو روکا جا سکے۔ یہ انکشاف امریکی اخبار نے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

نائب وزیر دفاع اسٹیو فینبرگ کی جانب سے تیار کردہ مسودے کے مطابق وزارت دفاع اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے دفاتر میں تعینات مسلح افواج کے اہلکار، سول ملازمین اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے عملے سمیت 5 ہزار سے زائد افراد سے عدم انکشاف معاہدے پر دستخط کرائے جائیں گے۔ ان معاہدوں کے تحت کوئی بھی اہلکار "غیر عوامی معلومات بغیر پیشگی اجازت یا مقررہ طریقہ کار کے افشا نہیں کر سکے گا۔