سعودی اور قطری وزرائے دفاع کا رابطہ، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ

رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نیقطری ہم منصب شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن آل ثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی شعبے میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔