ٹنڈومحمدخان ،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:00

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ٹنڈومحمدخان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب میمن کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی کی ہدایت پر ٹنڈومحمدخان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، بلڑی شاہ کریم پولیس نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کے دوران A پلس کیٹیگری کے مین پوڑی گٹکا سپلائر رمضان عرف کوکی سٹھیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 17 سو عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں۔

مذکورہ ٹیم نے ایک اور کارروائی کے دوران چرس فروش قربان ولد رمضان ملاح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد کرلی۔ملاکاتیار پولیس نے کارروائی کے دوران چرس سپلائر ملزم رسول بخش عرف رسولی ملاح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 116 گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :