اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس، سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:59

اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو یہاں کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بات چیت میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ انتظامات کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اثاثوں کی آسانی سے منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے اور وسیع تر اقتصادی اصلاحات کے مطابق نجی شعبے کی شراکت کے کردار کو مضبوط کیا جائے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ، مشیر برائے نجکاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، وزیر مملکت برائے ریلوے، کابینہ، نجکاری اور قانون کے وفاقی سیکرٹریوں کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔