Live Updates

یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن کی ملاقات،آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:59

یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن کی ملاقات،آزاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ شفق محمد آف ٹنسلے، یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن بیرسٹر تنویر حسین اور چوہدری محبوب حسین نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال اور آزاد جموں و کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لارڈ شفق محمد نے قائم مقام صدر کو اس بات سے آگاہ کیا کہ انہوں نے ہائوس آف لارڈز میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ قائم مقام صدر نے قومی تشویش کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے وفد کی کوششوں اور بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے لیے ان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات