Live Updates

عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی، پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے دوبارہ نامزد کر دیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 18:30

عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی، پی ٹی آئی ..
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر علی ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ پارٹی سطح پر حتمی سوچ کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد یہ اہم منصب خالی ہو گیا تھا۔ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں یہ فیصلہ پس منظر میں چلا گیا۔محمود خان اچکزئی بلوچستان کے ایک نمایاں سیاسی رہنما ہیں جو اپنی بے باک سیاست اور اداروں کے خلاف کھری تنقید کے لیے جانے جاتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کا یہ فیصلہ ایک غیر روایتی سیاسی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات