نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت پائیدار ترقی کے اہداف کے اچیومنٹ پروگرام کی 48 ویں سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:39

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت پائیدار ترقی کے اہداف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو یہاں پائیدار ترقی کے اہداف کے اچیومنٹ پروگرام کی 48 ویں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں اس سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا اور اس اقدام سے متعلق اہم فیصلے لئے گئے۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنیادی ترقیاتی ترجیحات کی نشاندہی کرنے کے لیے کمیونٹی کی شراکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وسائل کو موثر طریقے اور پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں استعمال کیا جائے۔

اجلاس میں وزرائے تجارت، مواصلات اور بجلی کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، اراکین قومی اسمبلی شازیہ مری، اعجاز الحق، پلین بلوچ، کابینہ سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔