برسلز، پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی انویسٹمنٹ بینک کی ڈائریکٹر تھورایا تریکی سے ملاقات،مشترکہ ترجیحات پر تعاون میں اضافے بارے تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 11:45

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) بیلجیئم لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی نے یورپی انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی) کی ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی شراکت داری تھورایا تریکی سے ملاقات کی اور تعاون میں اضافے بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو برسلز میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے یورپی انویسٹمنٹ بینک کی پاکستان میں جاری مصروفیت اور مشترکہ ترجیحات پر تعاون کو تیز کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔