جنگ ختم ہونے کے بعد ایک سال کے اندر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرائیں گے ، فلسطینی صدر

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 15:17

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)فلسطینی صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہونے کے ایک سال کے اندر صدارتی اور عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انھوں نے کہا ہم تین ماہ کے اندر ایک عارضی آئین تیار کریں گے، تاکہ انتظامی ڈھانچے کو فلسطینی اتھارٹی سے ریاست میں منتقل کیا جا سکے۔عباس نے مزید کہا ہم ایسی کسی بھی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے جو دو ریاستی حل کی پابندی نہ کرے۔فلسطینی صدر نے موجودہ مرحلے کو فیصلہ کن اور نازک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔