اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ہری پور کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 15:38

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ہری پور نے صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد فصیح اسحاق عباسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور کا دورہ کیا تاکہ عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔دورے کے دوران ہسپتال سٹاف کو صفائی کے سخت انتظامات اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے واضح ہدایات دیں۔مریضوں اور لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کی صحت اولین ترجیح ہے اور سہولیات میں بہتری کے لیے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔\378