Live Updates

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اہم اجلاس، کپاس، دھان، کماد اور دیگر فصلوں کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کپاس، دھان، کماد اور دیگر فصلوں کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت سرفراز حسین مگسی، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرلز، ماہرین اور کسان نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ کراپ رپورٹنگ سروس کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 26 لاکھ 50 ہزار روئی کی گانٹھوں کے برابر پھٹی کی چنائی ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں یہ پیداوار 18 لاکھ 46 ہزار گانٹھوں کے برابر تھی۔

(جاری ہے)

افتخار علی سہو نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات کے سروے کے لیے 2 ہزار سے زائد ٹیمیں فیلڈ میں مصروفِ عمل ہیں جبکہ محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز فلڈ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متاثرہ کسانوں کے لیے 20 ہزار روپے فی ایکڑ مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لیے جامع ایکشن پلان تیار کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1700 سے زائد نئے انٹرنیز نے فیلڈ میں عملی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں جس سے زرعی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات