چارسدہ، تھانہ مندنی کی حدود میں زہریلا پانی پینے سے والدہ اور دو کمسن بچے جاں بحق

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) چارسدہ کے تھانہ مندنی کی حدود میں زہریلا پانی پینے سے والدہ اور دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں پانچ سال سے کم تھیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی تنگی کے مطابق واقعے میں دو بچوں اور ایک ماں کی موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی اور خوراک کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی لی جائے گی۔ اگر غفلت یا مجرمانہ فعل ثابت ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :