نصراللہ نامی شخص غیر محرم عورت کو ساتھ رکھ کر ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہا ہے،جعفر علی لاشاری

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 20:15

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) حب کے نجی فیکٹری کے سپروائزر جعفر علی لاشاری اور سجاد لاشاری نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نصراللہ نامی شخص ایک غیر محرم عورت کو اپنے ساتھ رکھ کر ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہا ہے نصراللہ خود کو میر کہتا ہے اب ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ کسی غیر محرم عورت کو آپ نے کس مقصد کے لیے اپنے ساتھ رکھا ہے وہ کبھی کہتی ہے کہ میں خودکشی کرونگی کبھی کوئی اور بیان دیتی ہے اس عورت کے والد نے خود متعلقہ پولیس تھانے میں درخواست دی ہوئی ہے کہ انکی بیٹی کو ورغلا کر بیان دلایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی حسن نامی مزدور کی فیکٹری میں روزانہ شکایتیں مل رہی تھی تو ہم نے انکو صرف اتنا کہا کہ آپکی شکایتیں آرہی ہیں آپ ایسا کریں دن کے بجائے رات کو ڈیوٹی پر آیا کریں یہ بات علی حسن کو بری لگی اور انہوں نے ہمارے خلاف معزز عدالت میں درخواست دی جو عدالت نے خارج کردی پھر دوسری درخواست دی جو کہ زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علی حسن نے پہلے ایک مرتبہ اپنے اوپر حملے کا الزام ہم پر لگایا کہ جعفر لاشاری نے میرے اوپر ہوٹل رکھا اور مجھے مارا پیٹا کہ اگر آپ نے عورت کے حق میں گواہی دی تو ہم آپ کو ماریں گے جبکہ اس وقت میں حب شہر ہے فروٹ کی ریڑی سے فروٹ خرید کررہا تھا جسکی ہم نے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج نکال کر پولیس کو فراہم کردی ہے اب پھر گزشتہ رات مری چوک پہ علی حسن پر فائرنگ ہوئی اور انہوں ہسپتال میں ہمارے اوپر الزام لگایا کہ میرے اوپر سجاد لاشاری اور انکے کزن نے فائرنگ کی ہے یہ سراسر جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا یہ سارے معاملے کا ہائیٹ پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے آفیسران تک کو بخوبی علی ہے یہ سارا ڈرامہ ہے اور انکا سرغنہ نصراللہ ہے جو میر بنا ہوا ہے اور ہمارے تصاویر کی بے حرمتی کرکے سوشل میڈیا پر چلا رہا ہے جنکا ہم نے بمعہ ثبوت ہم نے پیکا ایکٹ کے تحت ہائیٹ پولیس میں درخواست جمع کی ہے اور ہمیں امید ہے انشائ اللہ اسکے خلاف قانونی کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائیگا آخر میں جعفر علی لاشاری اور سجاد لاشاری نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہ یہ علی حسن نامی شخص جو دوسری بار اپنے اوپر حملہ کرواکر ہمارے خلاف بیانیہ دے رہا ہے اسکے خلاف جامعہ تحقیقات کی جائیں سب کچھ سامنے آجائیگا۔