فریال تالپور کی نوابشاہ میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر آمد ، والدہ کی رحلت پر تعزیت

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 22:05

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نوابشاہ میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر پہنچیں ،فریال تالپور نے نوابشاہ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سے اٴْنکی والدہ کی رحلت پر تعزیت کی ،فریال تالپور نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقامی کی دعا کی ،ارکان سندھ اسمبلی سہیل انور سیال اور قاسم سراج سومرو، سابق ایم پی اے سلیم جلبانی بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے اس موقع پر پی پی پی ضلع شہید بینظیر آباد کے صدر سالم خان زرداری، جاوید نایاب لغاری، خان بہادر بھٹی اور سید منیر شاہ ذاکری بھی موجود تھے۔