بھارت میں ٹی وی بند کرنے کا کہنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 22:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شخص نے اپنے والدکو صرف اس لئے قتل کردیا کہ اس نے ٹی وی بند کرنے اورآنکھوں میں دوا ڈالنے کے لئے کہاتھا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ پونے میں پیش آیاجہاں ایک شخص نے اپنے والد کو محض ٹی وی بند کرنے اور آنکھوں میں دوا ڈالنے کا کہنے پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 42سالہ سچن پائیگڈے نے اپنے والد تانا جی پائیگڈے سے معمولی بات پر جھگڑا کیا جو شدت اختیار کر گیا۔ غصے میں آ کر سچن نے چاقو سے اپنے والد کے چہرے اور گردن پر وار کیے، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے مقتول کی بیوی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :