رحیم یارخان پولیس مقابلے میں تیزاب گردی کرنے والا سفاک قاتل ہلاک، ترجمان

اتوار 5 اکتوبر 2025 12:10

رحیم یارخان 05 اکتوبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چند روز قبل اپنی بیوی، بچیوں اور ساس پر تیزاب گردی میں ملوث سفاک قاتل مارا گیا۔ترجمان پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

ترجمان پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ، اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا ، ہلاک ملزم کی شناخت ریاض کے نام سے ہو گئی، جس سے اسلحہ ناجائز بھی برآمد ہوا، ہلاک ملزم کچھ روز قبل اپنی بیوی، بچیوں اور ساس پر تیزاب گردی میں ملوث تھا، تیزاب گردی کے نتیجہ میں بیوی اور 4سالہ بیٹی جانبحق ،جبکہ ایک بیٹی اور ساس شدید زخمی ہیں۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کو شاباش دی، ترجمان پولیس کے مطابق عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ \378