Live Updates

چیئرمین سی ایم انسپیکشن بریگیڈیئر (ر)بابر علائوالدین کاکمالیہ کے سیلاب متاثرہ دیہات کا دورہ

اتوار 5 اکتوبر 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعلی پنجاب انسپیکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علائوالدین نے کمالیہ کے سیلاب سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیااور متاثرین سے ملاقات اور نقصانات کی تفصیلات حاصل کیں۔سیلاب متاثرہ خاندانوں کے نقصانات، انخلا اور بحالی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں شفاف اور منظم سروے جاری ہے اور کسی خاندان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سروے ٹیموں سے شفافیت یقینی بنانے کا حلف لیا ہے۔ بابر علائوالدین نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعلی مریم نوازتمام نقصانات کا مکمل ازالہ کریں گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیلاب کے دنوں میں خود بھی متاثرہ علاقوں کے دورے کیے اور کنٹرول روم سے صورتحال کا مسلسل جائزہ لیااورپہلی بار ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں، یہ عمل شفافیت اور میرٹ کا واضح ثبوت ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات