بھکر ،اساتذہ کی محنت خلوص اور راہنمائی سے ایک باوقار مہذب اور ترقی یافتہ معاشرہ وجود میں آتا ہے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ضلع بھکر میں ایک شاندار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اشرف تھے۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن،ضلعی و تحصیل افسرانِ تعلیم، مختلف سکولوں کے سربراہان اوراساتذہ کرام نے شرکت کی۔محکمہ تعلیم کے افسران نے اساتذہ کے عالمی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ضلع بھکر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جاری کوششوں بارے تقریب کے مہمان خصوصی کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں ان کی محنت،خلوص اور رہنمائی سے ہی ایک باوقار، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرہ وجود میں آتا ہےان کا کہنا تھا کہ طلباء کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت میں اساتذہ کا کردار سب سے زیادہ بنیادی اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےاس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر تعلیمی نظام میں بہتری، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اوراساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ کرام کوبیسٹ ٹیچر ایوارڈز سے نوازا اور ان کی طویل تدریسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ کی عزت و تکریم معاشرتی ترقی کے لیے ناگزیر ہےاور معاشرہ اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب استاد کا مقام سب سے بلند رکھا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :