تامل ناڈومیں کھانسی کا شربت پینے سے 9 بچے ہلاک

سیرپ میں زہریلے کیمیکل ڈی ای جی کی تجویز کردہ مقدار خطرناک حد تک زیادہ پائی گئی تھی،وزارت صحت

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)بھارت میں مبینہ طور پر کھانسی کا شربت پینے سے 9 بچوں کی موت ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ صحت نے ریاست تامل ناڈو کی ایک مقامی کمپنی میں بننے والے کھانسی کے شربت سے ممکنہ طور پر 5 سال سے کم عمر کے 9 بچوں کی اموات کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کیے گئے ایک بیچ میں زہریلے کیمیکل ڈی ای جی کی تجویز کردہ مقدار خطرناک حد تک زیادہ پائی گئی تھی۔بھارت کی 3 ریاستوں میں کھانسی کے اس شربت کی فروخت پر پہلے ہی پابندی لگی ہوئی ہے۔