استاد کی عظمت لازوال اور بے مثال ہے جو معاشرے کا سب سے معتبر اور قابل احترام طبقہ ہیں، شیخ نعیم طاہر

اتوار 5 اکتوبر 2025 15:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب سرگودھا کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا ہے کہ استاد کی عظمت لازوال اور بے مثال ہے جو معاشرے کا سب سے معتبر اور قابل احترام طبقہ ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے ٹیچرز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نونہالان وطن کو علم ہی نہیں دیا بلکہ انہیں اخلاقی اقدار اور روایات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھ سکتا ہی-اس لئے طلبہ کو استاد کا مکمل احترام کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات اور حصول علم کو مشعل راہ بنا کر اپنے روشن کو تعبیر دینا ہے۔