عارف والا،اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عارفوالامیں تقریب ہوئی

اتوار 5 اکتوبر 2025 16:10

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عارفوالامیں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم این اے رانا ارادت شریف، ایم پی اے چوہدری عمران اکرم جٹ ایڈووکیٹ اور ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد ہی بہترین معاشرہ تشکیل دیتا ہے اور انسان کی بہترین تربیت کرتا ہے استاد وہ چراغ ہے جواپنی روشنی سے اندھیروں کو دور کرکے علم کی شمع روشن کرتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کرام کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیااور عالمی دن کے موقع پر حکومت سے اساتذہ کے مسائل کے فوری حل کی منظوری کا مطالبہ بھی کیا۔\378