تھانہ یکہ غنڈ پولیس کی بروقت کارروائی، قتل و اقدامِ قتل میں ملوث ملزم 2 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار، آلۂ قتل برآمد

اتوار 5 اکتوبر 2025 16:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) پشاور پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یکہ غنڈ پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ دروازگئی میں گھریلو تنازعہ کے دوران باپ نے اپنے بیٹے اور بیوی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مہمند نے ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ڈی ایس پی کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ یکہ غنڈ اسرار خان بمعہ پولیس نفری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صرف دو گھنٹوں کے اندر قتل و اقدامِ قتل میں ملوث ملزم صادق الله سکنہ دروازگئی یکہ غنڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ یکہ غنڈ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔