Live Updates

پ*پنجاب حکومت کی متاثرہ کسانوں کیلئے فی ایکڑ 20 ہزار امداد کی منظوری

ٖ متاثرہ کسانوں کی بحالی کیلئے 2 ہزار ٹیموں کا سروے جاری، ہر تحصیل میں خصوصی کائونٹر قائم

اتوار 5 اکتوبر 2025 16:50

l لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء) حکومتِ پنجاب نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے پیشِ نظر متاثرہ کسانوں کے لیے فی ایکڑ 20 ہزار روپے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی سیکریٹری زراعت افتخار علی ساہو نے ملتان میں فصلوں کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً دو ہزار ٹیمیں سیلاب سے متعلق نقصانات کا تفصیلی سروے کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے ہی کسانوں کے لیے فی ایکڑ 20 ہزار روپے مالی امداد کی منظوری دے چکی ہیں۔سیکریٹری زراعت نے مزید بتایا کہ گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جبکہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک 26 لاکھ 50 ہزار گانٹھ پھٹی حاصل کی جا چکی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں حاصل شدہ 18 لاکھ 46 ہزار گانٹھوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کی شفاف تقسیم کے لیے بینک آف پنجاب ہر تحصیل میں خصوصی کاو?نٹر قائم کرے گا تاکہ متاثرین کو باآسانی رقوم فراہم کی جا سکیں۔ سیلاب زدگان کو کارڈ ملنے کے بعد فوری طور پر 50 ہزار روپے تک کی رقم ادا کی جائے گی تاکہ وہ اپنی فصلوں اور گھریلو بحالی کا عمل شروع کر سکیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات