چارسدہ پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) چارسدہ کے تھانہ نستہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

چارسدہ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ نستہ عرفان خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ملزم عمیر ولد بحت محمد سکنہ کلیاس کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تنبیہ کی گئی کہ آئندہ اس نوعیت کی ویڈیوز نہ بنائے۔