مظفرگڑھ ،تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹرک کو ٹکر،بیٹا جاں بحق،باپ شدید زخمی،ریسکیو ذرائع

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹرک کو عقب سے ٹکر لگنے سے کمسن بیٹا جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ پر گلاب گرمانی چوک قریشی کے مقام پر ایک موٹر سائیکل سوار نے تیز رفتاری کے باعث ٹرک کو پیچھے سے سائیڈ ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار کے 13 سالہ بیٹے کی موقع پر موت ہوگئی،جبکہ گرمانی اڈہ نزد غازیگھاٹ کا رہائشی 59 سالہ موٹرسائیکل سوار بلال ولد غلام قادر خود شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی شخص اپنا اور اپنے بیٹے کا نام بتانے کی حالت میں نہیں تھا،شناختی کارڈ سے اس شخص کی شناخت ہوئی ہے جبکہ بیٹے کا نام معلوم نہ ہوسکا۔ ریسکیو سٹاف زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ شیٹ سے کور کرکے زخمی اور ڈیڈ باڈی کو انڈس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :