Live Updates

مکران کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ اور جذبے کی کمی نہیں، بس انہیں مناسب مواقع اور رہنمائی کی ضرورت ہے،وائس چانسلر ڈاکٹر ممتاز بلوچ

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:20

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف مکران کیلئے ایک بڑا اعزاز! بلوچستان انٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول 2025 میں یونیورسٹی آف مکران کی فٹبال اور کرکٹ ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

یہ کامیابی نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے پنجگور کے لیے فخر کا باعث ہے ٹیموں کی تربیت اور رہنمائی یونیورسٹی کے ذمہ داران شہباز احمد ابرہیم جان کی زیر نگرانی ہوئی، جن کی محنت اور رہنمائی نے طلبائ کو اعتماد اور حوصلہ بخشا یونیورسٹی کی اس کامیابی پر طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد بلوچ نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے یونیورسٹی کیلئے ایک مثبت قدم قرار دیایونیورسٹی آف مکران کی یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ مکران کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ اور جذبے کی کمی نہیں، بس انہیں مناسب مواقع اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ ہماری ٹیمیں سیمی فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا کر فائنل تک رسائی حاصل کریں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات