انسداد ڈینگی فوگنگ کے لیے 15 نئی فوگنگ مشینیں فعال ہوگئیں

ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مجموعی طور پر 31 افراد گرفتار کیے گئے

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)انسداد ڈینگی فوگنگ کے لیے 15 نئی فوگنگ مشینیں فعال ہوگئیں،وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے خلاف بڑے پیمانے پر فوگنگ کا آغاز کیا گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ہاٹ سپاٹس پر انسداد ڈینگی فوگنگ جاری رہی ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1 ہزار 975 جگہوں پر فوگنگ کی گئی،مثبت ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے والے تمام علاقوں میں بھی فوگنگ مکمل کی گئی،ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مجموعی طور پر 31 افراد گرفتار کیے گئے،ڈی سی اسلام آباد نے فوگنگ ٹیم کو یومیہ شفٹ ڈبل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہر بھر میں کوئی بھی علاقہ باقی نہ رہے جہاں فوگنگ نہ کی جا سکے۔ عرفان میمن نے کہاکہ اے سیز ڈینگی لاروا افزائش کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کریں۔ انہوں نے شہریوں سے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کی پر زور اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :