جلد معلوم ہو گا حماس واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں،مارکو روبیو

اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے پر بات چیت جاری ہے، امید ہے معاہدے کی تفصیلات جلد طے پا جائیں گی، گفتگو

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں ابھی جنگ کا اختتام نہیں ہوا، مزید کام کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے پر بات چیت جاری ہے، امید ہے معاہدے کی تفصیلات جلد طے پا جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حماس نے جنگ کے بعد کے اقدامات پر اصولی اتفاق کر لیا ہے، جلد معلوم ہو جائے گا کہ حماس واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں۔امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل کا مرحلہ مشکل ہو گا، غزہ میں ایسی حکومت نہیں بنائی جا سکتی جو 3 دن میں 3 بار حماس بن جائے۔