گلگت میں دفعہ 144 نافذ ،عوامی اجتماعات، اسلحے کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

اتوار 5 اکتوبر 2025 22:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت عارف احمد (PAS) نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔سرکاری حکم نامے کے مطابق ضلع گلگت کی حدود میں عوامی اجتماعات، جلوس، ریلیاں اور مظاہرے مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے۔

موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، البتہ خواتین، بچے، بزرگ اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح سڑکوں کی بندش یا عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والے اقدامات کو بھی سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے اور یہ احکامات 30 دن تک نافذ العمل رہیں گے، جب تک کہ انہیں قبل از وقت واپس نہ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :