پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 6 اکتوبر 2025 14:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس عابد عزیز شیخ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔