اٹک، بلدیہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے صدارت کی

پیر 6 اکتوبر 2025 14:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید نے بلدیہ اٹک کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان،میونسپل آفیسرپلاننگ رضا الہی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک نے ایم سی کےتمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عوامی فلاح کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید نے میونسپل کمیٹی اٹک کے ریٹائر ہونے والے اہلکار محمد جاوید کی الوداعی پارٹی میں شرکت کی۔تقریب میں میونسپل کمیٹی کے افسران اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک نے ریٹائر ہونے والے اہلکار کے لیے آئندہ زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\378