مظفرگڑھ ،اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ کا ہسپتال کا اچانک دورہ

پیر 6 اکتوبر 2025 16:33

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب محمد شہباز نقوی نےتحصیل فتح پور ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،تفصیل کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ساوتھ پنجاب محمد شہباز نقوی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح پور کے وارڈز، آپریشن تھیٹر، لیبر روم اور ایمرجنسی یونٹ کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

مریضوں اور لواحقین نے طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے عملہ کو ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات کی دستیابی پر ایم ایس ڈاکٹر یاسر محمود کی کارکردگی کو سراہا،انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر بھی چیک کیا۔\378

متعلقہ عنوان :