ملتان میں منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام آئس برآمد

پیر 6 اکتوبر 2025 16:24

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام آئس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پیر کے روز ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ تنویر اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ دوران گشت وحدت کالونی سے منشیات فروش ملزم محمد امجد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گر ام آئس کی برآمدگی کی۔ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :