نوے سحراسپورٹس ایونٹس، ضلع باجوڑ میں کرکٹ چیلنج کپ ٹورنامنٹ کا آغاز

پیر 6 اکتوبر 2025 17:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ''نوے سحر اسپورٹس ایونٹس'' کا آغاز پورے ضلع باجوڑ میں کیا گیا ہے۔ ملک شاہجہان شہیدسپورٹس کمپلیکس میں چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ضم شدہ اضلاع مفتاح اللہ تھے، جنہوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر باجوڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انجینئرنگ ونگ اویس اور ایم پی اے ڈاکٹر حمید کے فوکل پرسن کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر باجوڑ نے خود بھی کرکٹ میچ میں حصہ لے کر امن، ہم آہنگی اور خوشی کا پیغام اجاگر کیا، خصوصاً ماموند کے علاقے کی مشکل صورتحال کے بعد عوام کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیغام دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ضم شدہ اضلاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ٹورنامنٹ صرف ایک کرکٹ ایونٹ نہیں بلکہ امن، صحت اور بھائی چارے کا ایک خوبصورت پیغام ہے۔

متعلقہ عنوان :