پاکستانی میوزک بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارتیوں کے دل جیت لئے

پیر 6 اکتوبر 2025 18:42

پاکستانی میوزک بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارتیوں کے دل جیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) پاکستانی بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارت کے آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کو خراج تحیسن پیش کرکے بھارتیوں کے دل جیت لئے۔انسٹاگرام اکائونٹ پر بینڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زوبین گارگ آپ ہمیشہ ہماری پلے لسٹ کا حصہ رہیں گے، کراچی سے محبت کا پیغام قبول کریں۔

(جاری ہے)

پاکستانی بینڈ کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہی بھارتی خوش ہوگئے اور سوشل میڈیا پر بینڈ کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے کہاہیک ہ زوبین ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ موسیقی کی کوئی سرحد یا زبان نہیں ہوتی۔ ہمارا پسندیدہ بینڈ خود غرض ہماری دھرتی کے سپوت زوبین کو خوبصورت انداز میں خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے جب سرحد کے اس پار کے فنکار بھی زوبین کے گانوں پر زبردست انداز میں پرفارم کرتے ہیں۔